وفاقی آئینی عدالت کےافسران وملازمین کی موسم گرماکی تعطیلات کاشیڈول جاری

0
13

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے افسران اور ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کی منظوری چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے دی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تعطیلات کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ہر مرحلہ تین ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے کی چھٹیاں 13 جولائی سے 2 اگست 2026 تک جاری رہیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 4 اگست سے ہوگا اور یہ 24 اگست 2026 تک برقرار رہے گا۔

عدالتی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ تعطیلات کے دوران عدالتی امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے، اس لیے مناسب انتظامات پہلے سے مکمل کیے جائیں۔

اعلامیے میں افسران اور ملازمین کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ چھٹیوں پر روانہ ہونے سے قبل تمام زیرِ التوا فائلیں، دفتری معاملات اور ضروری سرکاری کام مکمل کر لیے جائیں تاکہ عدالتی نظام متاثر نہ ہو۔

مزید یہ کہ تعطیلات کے دوران تمام افسران اور ملازمین اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز ہر وقت فعال رکھیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر ان سے رابطہ کیا جا سکے۔

Leave a reply