قومی کرکٹرز کے طویل دورانیے کے تربیتی کیمپ میں پیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی قرار

0
8

قومی کرکٹرز کے طویل دورانیے کے تربیتی کیمپ میں پیڈل اسپورٹس کھیلنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اس کی سہولت بھی قائم کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پیڈل اسپورٹس فٹنس اور موومنٹ بہتر بنانے کے لیے مؤثر کھیل ہے، اسی لیے طویل کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے لیے ہر دوسرے روز تقریباً 40 منٹ پیڈل کھیلنا لازمی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کھلاڑیوں کو پیڈل کھیلنے کے لیے باہر جانا پڑتا تھا، لیکن اب یہ سہولت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہی دستیاب ہے۔ ان کے مطابق باسکٹ بال کورٹس اور گیم روم بھی منصوبے کا حصہ ہیں تاکہ کھلاڑی کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں میں بھی حصہ لے کر اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔

Leave a reply