ہیکرزکابھارت پربڑاوار،ایٹمی پلانٹ کاحساس ڈیٹالیک کردیا

0
5

ہیکرزکابھارت پربڑاوار، ہیکرز نے بھارتی ایٹمی پلانٹ سے متعلق حساس ڈیٹا لیک کردیا۔
رینسم ویئر گروپ ورلڈ لیکس نے بھارت کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کڈنکولم سے متعلق بڑی تعداد میں ڈیٹا ڈارک ویب پر شائع کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں مبینہ طور پر تنصیبات کے کچھ حصوں کے نقشے اور سپلائرز کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ ہیکرز کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معلومات ریلائنس گروپ سے حاصل کی گئی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کڈنکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ بھارتی ریاست تامال ناڈو میں واقع ہے اور یہ بھارت کے 7 جوہری پلانٹس میں سب سے بڑا ہے جبکہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کے ملک میں جوہری توانائی کی صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کا مرکزی حصہ ہے۔ اس پلانٹ کا ٹھیکہ بھارتی کاروباری شخصیت انیل امبانی کے ریلائنس گروپ کے پاس ہے ۔

Leave a reply