ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران کے تبادلے

0
5

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر افسران کےتبادلے کردیے گئے ، مختلف زونز، ونگز اور سرکلز میں متعدد افسران کی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت مختلف زونز، ونگز اور سرکلز میں متعدد افسران کی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید رضوان شاہ کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے تبادلہ کر کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور تعینات کر دیا گیا، جبکہ محمد طاہر تنویر کو کاؤنٹر ٹیررازم ونگ سے ایف آئی اے اکیڈمی منتقل کر دیا گیا۔اسی طرح سید مرتضیٰ حیدر کا گوجرانوالہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن، ملتان زون تعینات کیا گیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد شیخ کو ہیڈ کوارٹرز سے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور بھیج دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قمر زمان کا ہیڈ کوارٹرز سے تبادلہ کر کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں تعینات کیا گیا، جبکہ بہاول استو کو ہیڈ کوارٹرز سے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص منتقل کر دیا گیا۔
مزید برآں رانا شاہد حبیب کا اینٹی کرپشن سرکل سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور تبادلہ کر دیا گیا، جبکہ محمد ریاض جنجوا کو مردان سے تبادلہ کر کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نذیر کا پشاور سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں بھی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Leave a reply