حکومت کاگھر کی تعمیر و مرمت کیلئے قرض دینےکااعلان

0
6

پنجاب حکومت نےگھر کی تعمیر و مرمت کیلئے قرض دینےکااعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنا گھر اسکیم کے تحت دو سال کے اندر 2 لاکھ گھر بن چکے ہیں جب کہ جن لوگوں کے پاس اپنی زمین نہیں تھی انہیں 5 مرلے کا پلاٹ دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے مہنگائی کے اس دور میں گھر کی تعمیر اور مرمت کے لیے نئی حکومتی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چھت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ گھر کی چھت ٹھیک کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ میں صرف لاہور پر توجہ دیتی ہوں۔ میں صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب پر توجہ دے رہی ہوں۔ صوبے بھر میں سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر کا بیٹا بھی اب سرکاری سکول میں پڑھتا ہے۔ نواز شریف سکول پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سکول کے بچوں کیلئے25 ارب لاگت سے پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت روزانہ 12 لاکھ بچوں کو دودھ کا ڈبہ اور بسکٹ ملتے ہیں۔

Leave a reply