پاک کینیڈا تعلقات میں اہم پیشرفت،فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

0
14

راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a reply