مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج،راہول گاندھی اور پر یا نکا گاندھی گرفتار

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے طلبہ پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا، جہاں مظاہرین نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور کانگریس کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔
حراست سے قبل راہول گاندھی نے طلبہ اور کارکنوں پر پولیس کے مبینہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے آر ایس ایس پر تعلیمی نظام پر اثرانداز ہونے کا الزام عائد کیا۔















