وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

0
10

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق جنرل عامر رضا کو ترقی دینے کے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا (ہلالِ امتیاز ملٹری، ستارۂ بسالت) کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a reply