فیفا ورلڈ کپ کیلئے کینیڈا آنیوالے175افرادنے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ کے دوران کینیڈا آنے والے 175 غیر ملکی افراد نے سیاسی پناہ (اسائلم) کی درخواستیں دے دیں۔
کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو اور وینکوور میں فیفا کے 13 میچ کھیلے گئے جن کے لیے کینیڈا نے 26 ہزار ویزے جاری کئے تھے۔
مختلف ممالک سے ہزاروں افراد نے فیفا کے میچ دیکھنے کے لیےکینیڈا کے سیاحتی ویزوں کے لیے درخواستیں دی تھیں جن میں 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔















