ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کےبارےمیں آئی سی سی کابڑافیصلہ

0
8

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کر دی ہے کہ 2027 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل تاریخی لارڈز کے بجائے لندن کے دی اوول میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق فائنل 9 سے 13 جون 2027 تک منعقد ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے میزبان وینیو کے طور پر دی اوول کا انتخاب کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لارڈز کی پچ کے معیار پر اٹھنے والے خدشات اس فیصلے کی اہم وجہ بنے۔ یاد رہے، 2023 کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل بھی دی اوول میں کھیلا گیا تھا، جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

Leave a reply