جاپان کی انوکھی ایجاد، گرمی سے بچاؤ کیلئےنے انسانی ریفریجریٹر متعارف

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک جدید کولنگ کیبن متعارف کرایا ہے، جسے ’انسانی ریفریجریٹر‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔ یہ منفرد آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی مقامات، فیکٹریوں اور کھلے ماحول میں کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ ’دو ہائیمون باکس‘ نامی اس مشین کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے، جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب خارج کی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق تقریباً 10 منٹ کے استعمال سے جسم کو نمایاں ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے اور شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ نظام پورے کمرے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے، جس سے توانائی کی بھی بچت ہوتی ہے۔ بڑھتی ہوئی ہیٹ ویوز کے پیشِ نظر اس کولنگ کیبن کو کاروباری اداروں، فیکٹریوں اور تعمیراتی شعبے میں استعمال کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔















