
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکرٹری صحت اور ڈریپ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں 52 نئی جان بچانے والی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دی گئی ہے، منظور شدہ ادویات میں کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔















