چائنیز راکٹ پر اڑان بھرنے کے کچھ سیکنڈ بعد بجلی گر گئی،ویڈیو وائرل

0
100

چین میں ایک راکٹ کی آزمائشی پرواز کے دوران حیران کن منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب لانچ کے چند ہی سیکنڈ بعد آسمان سے بجلی سیدھی راکٹ پر آ گری۔
حیرت انگیز طور پر بجلی گرنے کے باوجود راکٹ اپنی پرواز جاری رکھنے میں کامیاب رہا اور مشن متاثر نہیں ہوا۔ اس غیر معمولی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین اسے قدرت کا حیرت انگیز منظر قرار دے رہے ہیں جبکہ ماہرین کے مطابق جدید راکٹس کو ایسے ممکنہ موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی حفاظتی نظام سے لیس کیا جاتا ہے۔

Leave a reply