
پیپلزپارٹی کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔پیپلزپارٹی کا جلسہ مینارپاکستان سے گورنر ہاؤس منتقل ہوگیا ۔
پارٹی کے مطابق جلسے کا مقام تبدیل کیا گیا ہے، تاہم پروگرام کی تمام سرگرمیاں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گی۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے کہا کہ آج پورا دن پنجاب حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ صورتحال پر کشیدگی رہی، تاہم پارٹی قیادت کی ہدایت پر اس معاملے کو مزید بڑھانے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا گیا۔















