ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میںپاکستانی باپ بیٹی نے تاریخ رقم کردی

0
8

ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں پاکستانی باپ بیٹی نے تاریخ رقم کر دی۔
14سالہ اسوہ مرجان نیازی روس میں شیڈول عالمی چیمپئن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں،اس بڑی کامیابی کے بعد اسوہ مرجان نیازی کا انتخاب آئندہ چین میں منعقد ہونے والی ایشین کپ ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ کے لیے بھی کر لیا گیا ہے۔
والد نجیب نیازی نے بھی پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔دونوں ایتھلیٹس کی لاہور ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد روس روانگی ممکن ہوئی تھی۔

Leave a reply