امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کی درخواست نہیں کی ، ایسا کرنا ہماری فطرت میں نہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجه

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم ثالث امریکا کے پیغامات ایران تک پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کو جنگ کے اختتام کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور مذاکرات کی بحالی کے لیے کوئی درخواست نہیں کی گئی۔
اسماعیل بقائی کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایران و عمان کے درمیان اس حوالے سے بات چیت مثبت رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے مطابق دفاع اور سفارتی اقدامات جاری رکھے گا، جبکہ ایرانی جہاز کو نشانہ بنانے کا واقعہ خطرناک اقدام تھا جس کا جواب دیا جائے گا۔















