سٹاک مارکیٹ میں تیزی، امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا جبکہ پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی۔
100انڈیکس 516پوائنٹس اضافہ تک ٹریڈ ہوا،انڈیکس 1لاکھ78ہزار 716 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتےدیکھا گیا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2 پیسے تک سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر277روپے75پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔















