
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کے لیے مکمل حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور قافلہ سہیل آفریدی کی قیادت میں بھرپور تیاری کے ساتھ روانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کسی ایک فرد پر منحصر نہیں، اگر “اے” گرفتار ہو گیا تو “بی” قیادت سنبھالے گا، اگر “سی” کو نقصان پہنچا تو “ڈی” قیادت کرے گا۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہر ممکن صورتحال کے لیے متبادل قیادت کا نظام پہلے ہی ترتیب دے دیا گیا ہے تاکہ تحریک کا سفر کسی صورت نہ رکے۔















