
پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پاگیا،کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس ہوا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔
اجلاس میں تینوں ممالک نے مشترکہ سلامتی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم ظاہر کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔کسی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا،مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو فروغ دیا جائے گا۔سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ اور اسلامی یکجہتی کے روابط مزید مستحکم ہونگے،تینوں ممالک نے مشترکہ مفادات اور دیرینہ دفاعی تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔















