آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی،ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےدعویٰ کرتےہوئے کہاہےکہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلد اپنے اختتام کو پہنچ سکتی ہے، جبکہ امریکا، ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھولنے سے متعلق عبوری معاہدے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔















