
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے حکومت کی جانب سے طے کیے گئے طریقۂ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 14 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














