فیفا کے صدر کو بڑا دھچکا، آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے حمایت واپس لے لی

0
8

آ ئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
ایسوسی ایشن نے فیفا کو خط لکھ کر اپنی حمایت واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات نے گورننس، شفافیت اور مشاورت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کیے ہیں۔
شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی یوئیفا کے مؤقف کی حمایت کردی ہے۔ اس سے قبل یوئیفا، کونکاکاف اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن انفینٹینو پر اعتماد توڑنے کے الزامات عائد کر چکے ہیں۔آئرلینڈ کا یہ فیصلہ جیانی انفینٹینو کی فیفا صدر کے طور پر چوتھی مدت کے حصول کی کوشش کے لیے ایک اور بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ویلز فٹبال ایسوسی ایشن انفینٹینو کی حمایت واپس لینے والی پہلی ہوم نیشن تھی، جبکہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی ان کی حمایت سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔

Leave a reply