پٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی،حکومت نےمارجن بڑھانےکی منظوری دیدی

0
106

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی دھمکی کام کر گئی ۔ حکومت نےمارجن بڑھانےکی منظوری دیدی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a reply