ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی کویت کے وزیر اعظم سے اہم ملاقات

0
9

قومی سلامتی کے مشیر اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے کویت کے وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح سے اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی، سیکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
کویت کے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a reply