ملتان: 3 ماہ سے تنخواہوں سےمحروم ستھرا پنجاب ورکرز کا احتجاج

0
9

ملتان میں تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز نے کچہری چوک پر دھرنا دے دیا۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے، جبکہ وہ کرایوں، روزمرہ اشیاء اور دیگر ضروریات کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ورکرز نے دعویٰ کیا کہ تنخواہوں کا مطالبہ کرنے پر انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تین ماہ کی واجب الادا تنخواہیں فوری ادا کی جائیں اور ان کے مالی مسائل کا ازالہ کیا جائے۔

Leave a reply