شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

0
7

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست اور یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم 2 ستمبر کو کرغزستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے، جبکہ بشکیک میں ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کے اختتام کے بعد پاکستان ایک سال کے لیے تنظیم کی صدارت سنبھالے گا اور 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کا اجلاس منعقد کرے گا۔

Leave a reply