
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد آئندہ دو روز کے لیے ہوگا۔















