
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے واقعے کو مجرمانہ غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
سہیل آفریدی نے خدشہ ظاہر کیا کہ چند روز قبل عمران خان کو بھی پمز لایا گیا تھا اور ممکن ہے ان کے لیے بھی کوئی جال بچھایا گیا ہو۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انتظامات کا جامع آڈٹ، ایس او پیز کا ازسرنو جائزہ اور عملے کی فائر فائٹنگ تربیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔















