پمز سانحه، حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان

0
9

وفاقی حکومت نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ مالی معاوضہ قیمتی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں، جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مالی معاونت غم زدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ کا کچھ مداوا کرنے کی کوشش ہے۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave a reply