
سینیٹر فلک ناز چترالی نے پمز سانحے پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلک ناز چترالی نے کہا کہ اسلام آباد میں دو ہسپتال سنبھلتے نہیں اور ’’اچھل اچھل کر کہتے ہیں نیا صوبہ بنائیں گے‘‘۔
انہوں نے پمز میں پیش آنے والے واقعے پر حکومت اور وزیر صحت کو ذمہ دار قرار دیا۔
سینیٹر فلک ناز نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعے کے روز پمز گئی تھیں، جہاں سکیورٹی گارڈز نے انہیں دھکے دے کر باہر نکال دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو شاپنگ بیگز میں والدین کے حوالے کیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ کسی کو کچھ نہ بتائیں اور وہاں سے چلے جائیں۔
دوسری جانب سینیٹر سعدیہ عباسی نے بھی پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔















