مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو غور کریں گے،بنگلہ دیش کا بڑا اعلان

0
8

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمان کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو اس پر مثبت انداز میں غور کریں گے۔
پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے اور شمولیت کی دعوت ملی تو اس پر غور کیا جائے گا۔
خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے میں توسیع عالمی مسلم برادری کے دفاع کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ مسلم ممالک کا داخلی معاملہ ہے اور اس حوالے سے کسی تشویش کی کوئی گنجائش نہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مکہ معاہدے کے بانی ممالک ہیں، جبکہ دیگر مسلم ممالک کے لیے بھی اس میں شمولیت کے دروازے کھلے رکھے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Leave a reply