بالائی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

0
7

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی الرٹ جاری کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، ہنزہ، سکردو، استور اور شگر، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور نوشہرہ، جبکہ آزاد کشمیر میں باغ، پونچھ، مظفرآباد، حویلی، بھمبر، سدھنوتی، میرپور اور کوٹلی کے علاقوں میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے مختلف اضلاع، جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، شیخوپورہ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، وزیرآباد، حافظ آباد اور سرگودھا شامل ہیں، میں بھی بارش کے باعث پانی جمع ہونے اور مقامی سطح پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور مقامی انتظامیہ کو ضروری وسائل تیار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply