روس ایران کی جدید سپرسونک کروزمیزائل کی تیاری میں مدد کر رہا ہے،برطانوی اخبار کا دعویٰ

0
6

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد دے رہا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ روس مبینہ طور پر کئی سال سے ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے کے لیے ریم جیٹ ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ روس کی جانب سے ایران کو حساس اسٹریٹجک عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سب سے اہم معلوم واقعات میں سے ایک ہے۔

Leave a reply