پیٹرولیم لیوی کیخلاف ہڑتال، حکومتی وفد کی حافظ نعیم سے ملاقات، جماعت اسلامی کا دھرنے جاری رکھنے کا اعلان

0
10

لاہور میں جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے وفد کے درمیان پیٹرولیم لیوی اور دیگر عوامی مطالبات پر مذاکرات ہوئے، جس کے بعد دونوں جانب سے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور خواجہ سلمان رفیق نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور پیٹرولیم لیوی سے متعلق جماعت اسلامی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا جائے۔
رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور جماعت اسلامی سے بھی اپنی کمیٹی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث عام آدمی پر معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
دوسری جانب حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی اپنے مطالبات کی منظوری تک ملک بھر میں جاری احتجاجی دھرنے ختم نہیں کرے گی۔

Leave a reply