“امریکا کی موجودہ کوششیں اسےاس ” جہنم سے نہیں نکال سکتیںجو اس نے خود اپنے لیے پیدا کیا ہے ،محسن رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد ایران جنگ، سفارت کاری اور معاشی محاذ پر نئی حکمتِ عملی اپنائے گا، جس کے نتائج امریکا کے لیے سخت ہوں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محسن رضائی نے ’ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ امریکا کی موجودہ کوششیں اسے اس ’’جہنم‘‘ سے نہیں نکال سکتیں جو اس نے خود اپنے لیے پیدا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران دفاع اور جوابی کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی لائے گا اور فوجی، سفارتی و معاشی محاذوں پر امریکا کا مقابلہ کرے گا۔















