ملک بھر میں یومِ دفاع و شہداء عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

0
11

ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 61 سال قبل 1965ء میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے وطن کے دفاع کے لیے دشمن کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اس کے حملے کو ناکام بنایا تھا۔

یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا۔

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے اور شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ ایئر وائس مارشل حسن فیصل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

پاک فضائیہ کے جوانوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مزارِ قائد پر سلامی دی۔ اس موقع پر کیڈٹس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔

Leave a reply