پی ٹی آئی کوبڑادھچکا،سابق وفاقی وزیرحماداظہرگرفتار

0
7

سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر تحریک انصاف پنجاب حماد اظہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے حراست میں لینے کے بعد لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات کے بعد سے اشتہاری تھے۔ وہ اپنے والد کے انتقال کے موقع پر منظرعام پر آئے، تاہم بعد ازاں دوبارہ روپوش ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق حماد اظہر کو قانونی کارروائی کے لیے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply