وزیراعظم کا بڑا اقدام، اسلام آباد پولیس کو 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کردی گئیں

0
6

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسلام آباد پولیس کو جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق وہ اسلام آباد پولیس کو 50 الیکٹرک گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے۔ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، سازوسامان اور دیگر ضروری وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے حوالے کیں۔

Leave a reply