مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی

0
12

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو لاہور میں منعقد ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب جاتی عمرہ میں ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہ نور کی گریجویشن ان کے اور پورے خاندان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔

Leave a reply