ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

0
8

سپارکو نے ربیع الثانی 1448 ہجری کے نئے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔
سپارکو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ربیع الثانی 1448 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش آج بوقت 08:27 منٹ (پاکستان معیاری وقت) پر متوقع ہے۔
12ستمبر کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 34 گھنٹے اور 33 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ غروب آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان قریباً 39 منٹ کا فرق ہوگا۔
ان فلکیاتی پیمائشوں کی بنیاد پر 12 ستمبر 2026 کی شام کو ساحلی علاقوں میں (موسم صاف ہونے کی شرط پر) ربیع الثانی کا چاند آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملک کے باقی حصوں میں اسے دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔لہٰذا پہلا ربیع الثانی 1448 ہجری اتوار 13 ستمبر 2026 کو ہونے کا قوی امکان ہے جو کہ ماہِ مبارک ربیع الاول کے اختتام کا مظہر ہوگا۔

Leave a reply