ریلیف کی امیدیں دم توڑ گئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچویں روز بھی بڑا اضافہ

0
9
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 12 سے 14 ستمبر تک تین روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

Leave a reply