میجرعزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

0
11

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے میجر راجا عزیز بھٹی شہید، نشانِ حیدر کی 61ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 1965 کی جنگ کے دوران میجر راجا عزیز بھٹی شہید نے لاہور کے قریب برکی سیکٹر میں دشمن کے مسلسل حم*لوں کا پانچ دن اور پانچ راتیں بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی پوزیشن کا دفاع جاری رکھا۔ ان کی بے مثال قیادت، عزم اور جذبۂ شہادت نے دشمن کی پیش قدمی روک دی اور وہ جرأت، فرض شناسی اور قربانی کی لازوال علامت بن گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر راجا عزیز بھٹی شہید کی فرض سے بے مثال وابستگی، غیر متزلزل حوصلہ اور عظیم قربانی آج بھی قوم اور ملک کے دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے اسی عزم، حوصلے اور جذبۂ قربانی کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہیں گی۔

Leave a reply