چیئرمین پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنوں کی حمایت کا اعلان

0
8

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرخان نےکہاہےکہ جماعت اسلامی کےدھرنوں کی حمایت کرتےہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جاری دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کو انصاف کے لیے ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے گی اور مہنگائی کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق حافظ نعیم الرحمان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی پریس کانفرنس کو خوش آئند سمجھتا ہوں اور ہم نے ہمیشہ سے ان کے احتجاج کا ساتھ دیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پیٹرولیم لیوی ختم کرنے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے نکلے ہوئے ہیں اور ہم ان کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے اقدامات کریں جس سے عوام کو ریلیف ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے انصاف کے لیے ہونے والے لانگ مارچ میں ہمارا ساتھ دیں اور باضابطہ طور پر ان کو دعوت دوں گا۔

Leave a reply