
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی کےکیس پر آئینی عدالت کا بڑا حکم آگیا۔
قیدیوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کی سہولیات فراہمی سے متعلق کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت عمران خان کے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ سے عمران خان کے کیس کا ریکارڈ بھی منگوالے ۔















