معاذ صداقت تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے

پاکستان کے نوجوان کرکٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ صداقت نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف طوفانی اننگز کھیلی اور محض 44 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔
انہوں نے مجموعی طور پر 49 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی۔















