جتنی ذمہ داری سے لوگ اُلٹی جوتی کو سیدھا کرتےہیں، خود کو بھی سیدھا کر لیں تو دنیا جنت بن جائے،اداکار نبیل ظفر

0
11

معروف اداکار نبیل ظفر کا معاشرتی رویوں پر کہنا ہے کہ جتنی فکر ہمیں الٹی جوتی سیدھی کرنے کی ہوتی ہے، اگر اتنی ہی فکر ہم خود کو اور اپنے اعمال کو سیدھا کرنے کی کریں تو یہ دنیا واقعی جنت بن جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اکثر معمولی توہمات اور دوسروں کی خامیاں درست کرنے میں تو بڑی مستعدی دکھاتے ہیں، لیکن جب بات اپنی اصلاح اور کردار کو سیدھا کرنے کی آتی ہے تو غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
انہوں نےمزیدکہاکہ اگر ہر شخص دوسروں کو بدلنے کے بجائے اسی ذمہ داری کے ساتھ اپنے اعمال اور رویوں کو درست کر لے، تو معاشرے سے تمام برائیاں ختم ہو جائیں اور یہ دنیا امن و سکون کا گہوارہ بن جائے۔

Leave a reply