ملک بھر میں عدالتی نظام بحران کا شکار، 1153 عدالتیں غیر فعال

اسلام آباد میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز کی عدم دستیابی کے باعث غیر فعال ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں۔
لا اینڈ جسٹس کمیشن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں کا ایک بڑا حصہ کام نہیں کر رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں 808 عدالتیں ججز نہ ہونے کے باعث بند ہیں۔ سندھ میں 89، بلوچستان میں 78، پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں 149 جبکہ اسلام آباد میں 29 عدالتیں غیر فعال بتائی گئی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 648 سول اور فیملی ججز کی آسامیاں خالی ہیں، جبکہ سندھ میں 70، بلوچستان میں 58 اور اسلام آباد میں 13 آسامیوں پر تقرریاں نہیں ہو سکیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے ماتحت 126 سول اور فیملی عدالتیں بھی ججز کی عدم موجودگی کے باعث فعال نہیں ہو سکیں، جس کے باعث شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں شدید تاخیر کا سامنا ہے۔
کمیشن کے مطابق زیر التوا مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد عدالتی نظام پر دباؤ میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، جس کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














