
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے مبشر اعوان کی نظربندی کے خلاف ان کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت جسٹس اکبر ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے استفسار کیا کہ نظربندی کا نوٹیفکیشن کس قانونی طریقہ کار کے تحت جاری کیا گیا؟
ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے اور انہیں رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
عدالت کی برہمی پر ڈپٹی کمشنر نے غیر مشروط معافی مانگی، جس کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔















