امریکی کمپنیوں کیلئے چین میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں،چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کے لیے چین میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، مصنوعی ذہانت، معیشت، سفارت کاری اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی صدر کی وائٹ ہاؤس آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے شی جن پنگ کے ساتھ انتہائی شاندار دوستی قائم کر لی ہے اور انہیں امریکا اور چین کے تعلقات پر فخر ہے۔














