
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دینا درست نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیبہ دے رہے ہیں.لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اس طرح کا رخ نہیں کر سکیں گے۔
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے یہ آخری کوشش ہوسکتی ہے، جس کے بعد ایسی کوشش دوبارہ نہیں ہو سکے گی۔















